صیہونی حکومت کے ذرائع ابلاغ نے غزہ میں ایک سیکورٹی واقعے میں 4 فوجیوں کی ہلاکت کی خبر دی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کے مطابق، فلسطینی شہاب نیوز نے صہیونی  ویب سائٹ حدشوت کے حوالے سے لکھا ہے کہ غزہ میں گزشتہ شام پیش آنے والے ایک سنگین سیکورٹی واقعے میں 4 صیہونی فوجی ہلاک ہوگئے۔

اس رپورٹ کے مطابق مذکورہ واقعہ جبالیہ کے علاقے میں پیش آیا جس میں 4 اسرائیلی افسران اور فوجی ہلاک ہوئے۔ تاہم مذکورہ صہیونی ویب سائٹ نے اس واقعے کی مزید تفصیلات بیان نہیں کی ہیں، جب کہ صیہونی فوج نے ماضی کے کئی واقعات کی طرح اس واقعے کی تفصیلات کے بارے میں بھی خاموشی اختیار کر رکھی ہے۔


دوسری جانب عبرانی میڈیا نے صہیونی قصبے معالوت ترشیحا میں لبنان کی حزب اللہ کے راکٹ حملے میں ایک اور صہیونی فوجی کی ہلاکت کی خبر دی ہے۔

صیہونی حکومت کے چینل 7 نے بھی جنوبی غزہ میں جھڑپوں کے دوران بنیامین قصبے کے ایک اسرائیلی فوجی کی ہلاکت کی خبر دی ہے۔