مہر خبررساں ایجنسی کے مطابق، بعض ذرائع نے المیادین کے حوالے سے بتایا ہے کہ شام کی عمر آئل فیلڈ پر قابض نیٹو اتحاد کے اڈے کے اندر دھماکوں کی آوازیں سنی گئی ہیں اور اس بیس کے اندر فوج ہائی الرٹ کر دی گئی ہے۔
ان ذرائع نے مزید بتایا کہ مزاحمتی گروہوں نے شام میں عمر آئل فیلڈ میں امریکی فوجی اڈے کو متعدد ڈرونز سے نشانہ بنایا ہے۔
تاہم حملے کی مزید تفصیلات جاری نہیں کی گئی ہیں۔