آیت اللہ خامنہ ای کے صاحبزادوں نے تہران میں فلسطینی مزاحمتی تحریک حماس کے دفتر میں حاضر ہو کر رہبر معظم کی جانب سے تعزیتی پیغام پہنچایا۔

مہر خبررساں ایجنسی کے مطابق، حماس کے عظیم مجاہد یحییٰ السنوار کی شہادت پر رہبر معظم انقلاب کا تعزیتی پیغام پہنچانے کے لیے آیت اللہ خامنہ ای کے صاحبزادوں نے تہران میں فلسطین کی اسلامی مزاحمتی تحریک حماس کے دفتر کا دورہ کیا۔