مہر خبررساں ایجنسی نے المیادین کے حوالے سے بتایا ہے کہ صہیونی میڈیا نے حالیہ چند گھنٹوں کے دوران شمالی الجلیل کے شہر صفد اور اس کے اطراف کے علاقوں پر کم از کم 20 راکٹ داغے جانے کی اطلاع دی ہے۔ ان وسیع حملوں کے نتیجے میں صیہونی آبادکاروں میں خوف و ہراس پھیل گیا ہے جب کہ اسی دوران نہاریہ میں الجلیل طبی مرکز نے حالیہ میزائل حملوں کے بعد مزید 4 زخمیوں کی تصدیق کی ہے جنہیں اس مرکز میں منتقل کیا گیا ہے۔
نیز حزب اللہ نے صیہونی فوج کے "زوفولون" اڈے اور حیفہ کے شمال میں عسکری صنعتوں کو نشانہ بنایا۔
واضح رہے کہ حالیہ ہفتوں میں لبنانی مزاحمت نے مقبوضہ فلسطین کے شمال میں صہیونی تنصیبات پر مسلسل راکٹ داغے ہیں جس کے نتیجے میں دشمن کا کافی جانی و مالی نقصان ہوا ہے۔