مہر خبررساں ایجنسی نے اسپوتنک نیوز کے حوالے سے بتایا ہے کہ ہندوستانی وزیراعظم نریندر مودی نے روس کے شہر کازان میں برکس سربراہی اجلاس میں اس فورم کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ ہمیں یقین ہے کہ برکس جلد ہی عالمی چیلنجوں کے حل کے لیے ایک موثر پلیٹ فارم بن جائے گا۔
انہوں نے مزید کہا کہ ہندوستان برکس کے فریم ورک کے اندر جامع تعاون کی ترقی کے لیے پرعزم ہے اور اس سمت میں اپنی کوششیں بروئے کار لائے گا۔
دریں اثنا، روسی صدر نے ہندوستان کے وزیر اعظم کے ساتھ اپنی ملاقات میں کہا کہ برکس کو کازان سربراہی اجلاس میں تعاون کو وسعت دینے اور مضبوط کرنے کے لیے اہم فیصلے کرنے چاہییں، روس برکس کی شکل میں ہندوستان کے ساتھ اپنی بات چیت کو اہمیت دیتا ہے اور روس اور ہندوستان کے درمیان تعلقات فعال طور پر آگے بڑھ رہے ہیں اور ان کی نوعیت خصوصی شراکت داری کی ہے۔