ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے 21 مارچ سے شروع ہونے والے نئے ایرانی کے لئے قومی بجٹ کا مسودہ پارلیمنٹ میں پیش کیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے منگل کو پارلیمنٹ کے سامنے نئے سال کے بجٹ کا مسودہ پیش کرتے ہوئے ممبران پر زور دیا ہے کہ وہ حکومت کے ساتھ تعاون کرتے ہوئے بل کی توثیق کریں۔

انہوں نے کہا کہ  نئے ایرانی سال (1404) کے بجٹ کی ویلیو بشمول ریاستی کمپنیوں کے لیے مختص بجٹ کے، 504,890 ٹریلین ریال (آزاد بازار کی شرح پر 77.675 بلین ڈالر) ہوگی۔

صدر پزشکیان نے مزید کہا: مجوزہ بجٹ سے ایرانی معاشرے کے بہت سے گروہوں کو فائدہ پہنچے گا جب کہ کم آمدنی والے افراد کو اگلے سال کم ٹیکس ادا کرنا پڑے گا۔

قابل ذکر ہے کہ یہ بجٹ مقامی کرنسی کی قدر کے لحاظ سے موجودہ ایرانی سال کے بجٹ سے 57 فیصد زیادہ ہے۔