الجزائر کے حکام نے سعودی عرب کے ٹی وی چینل "العربیہ" کے خلاف ضابطے کی کاروائی کرتے ہوئے میڈیا کو گمراہ کرنے اور پیشہ ورانہ اخلاقیات کے اصولوں کی توہین کرنے پر لائسنس منسوخ کرنے کا فیصلہ کیا۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، الجزائر کی سرکاری خبر رساں ایجنسی نے اس ملک کی وزارت مواصلات کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا ہے کہ مذکورہ وزارت نے الجزائر میں سعودی عرب کے ٹی وی چینل "العربیہ" کا لائسنس واپس لینے کا فیصلہ کیا ہے۔

واضح رہے کہ غزہ پر جاری صیہونی رجیم کی وحشیانہ جارحیت کے خلاف مغربی اور سعودی ذرائع ابلاغ اسرائیل نوازی میں صحافت کے پیشہ ورانہ ضابطوں کی خلاف ورزی کے مرتکب ہوئے ہیں۔