ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران لبنان میں شہری خاتون کے قتل پر صیہونی حکومت کو جوابدہ ٹھہرانے کے لیے تمام دستیاب وسائل کو بروئے کار لائے گا۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے ایران کی شہری خاتون معصومہ کرباسی اور ان کے لبنانی شوہر کے وحشیانہ قتل پر صیہونی حکومت کی شدید مذمت کرتے ہوئے اس جوڑے کے اہل خانہ سے تعزیت کا اظہار کیا۔

بقائی نے اس ایرانی خاتون اور اس کے شوہر کے ایک شہری مقام اور مصروف شاہراہ پر قتل کی ویڈیو کا حوالہ دیتے ہوئے صیہونی حکومت کے اس اقدام کو دہشت گردی کی بھیانک مثال قرار دیا۔ 

انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ اسلامی جمہوریہ ایران اس مسئلے کی پیروی کے لیے تمام دستیاب وسائل کو بروئے کار لائے گا اور صیہونی حکومت کو جوابدہ ٹھہرائے گا۔

اسماعیل بقائی نے اس عظیم خاتون کی مزاحمت کے لئے میڈیا کے شعبے میں خدمات پر خراج تحسین پیش کرتے ہوئے انسانی حقوق کے اداروں سے کہا کہ وہ اس مجرمانہ قتل پر اسرائیلی رجیم کی بربریت کے خلاف خلاف آواز اٹھائیں۔