مہر خبررساں ایجنسی نے الجزیرہ کے حوالے سے بتایا ہے کہ صیہونی قابض فوج نے جنوبی لبنان میں جھڑپوں میں 23 جب کہ غزہ کی پٹی میں 3 فوجیوں کے زخمی ہونے کی تصدیق کی ہے۔
ادھر صیہونی حکومت کے ذرائع ابلاغ نے اعتراف کیا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزاحمتی فورسز کے ساتھ جھڑپوں میں کل 26 صیہونی فوجی زخمی ہوئے ہیں۔
صیہونی ذرائع ابلاغ کی تصدیق کی بنیاد پر قابض فوج اور حزب اللہ کے درمیان جھڑپوں میں 23 صیہونی فوجی زخمی ہوئے۔
اس کے علاوہ غزہ کی پٹی میں حماس کے ساتھ جھڑپ میں تین صیہونی فوجی زخمی ہوئے ہیں۔
واضح رہے کہ صیہونی حکام کی سخت سنسرشپ کے باعث ہلاکتوں کی خبریں میڈیا میں نہیں آرہی ہیں۔