مہر خبررساں ایجنسی نے المنار ویب سائٹ کے حوالے سے بتایا ہے کہ صیہونی ذرائع نے لبنان سے مقبوضہ فلسطین کے شمالی علاقوں پر بڑے پیمانے پر میزائل حملے کی تصدیق کی ہے۔
ان ذرائع کے مطابق پہلی بار ایکر، نہاریہ اور الجلیل پر بیک وقت تقریباً 110 راکٹ داغے گئے ہیں۔
عبرانی روزنامہ ہاریٹز نے اس میزائل حملے کے نتیجے میں مغربی گلیلی میں آگ لگنے اور اس علاقے میں امدادی ٹیموں کی سرگرمیوں کی خبر دی ہے۔
عبرانی ذرائع نے ایسی تصاویر شائع کی ہیں جن میں صہیونی آباد کاروں کو چھپتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔
دوسری جانب مقامی ذرائع نے جب لبنان سے مقبوضہ حیفہ پر بیلسٹک میزائل حملے کی تصاویر بھی شائع کی ہیں ۔