مہر خبررساں ایجنسی نے الجزیرہ کے حوالے سے بتایا ہے کہ صیہونی حکومت کے ریڈیو نے تصدیق ہے کہ آج صبح سویرے لبنان سے الجلیل اور خلیج حیفہ کی طرف داغے گئے میزائلوں کے نتیجے میں 15 صیہونی ہلاک اور زخمی ہوگئے ہیں۔
دوسری طرف صہیونی فوج نے آخری گھنٹے میں لبنان سے مقبوضہ فلسطین کے شمالی علاقوں پر سو سے زائد راکٹ داغے جانے کی تصدیق کی ہے۔
در این اثناء حزب اللہ نے مقبوضہ کریات شمونہ اور مشرقی حیفا میں ایک فوجی اڈے پر بھاری میزائل حملے کئے ہیں جب کہ صہیونی ذرائع نے اطلاع دی ہے کہ میزائل حملوں کے بعد خلیج حیفا، صفد، زرعیت، شتولہ، شمیرا اور الجلیل میں بھی میں سائرن کی آوازیں سنی گئی ہیں۔