اجراء کی تاریخ: 18 اکتوبر 2024 - 15:25

اسرائیلی فوج نے تصدیق کی ہے کہ لبنان سے خلیج حیفہ پر 15 راکٹ داغے گئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے مرکز اطلاعات فلسطین کے حوالے سے بتایا ہے کہ صہیونی میڈیا نے لبنان سے مقبوضہ علاقوں میں خلیج حیفہ تک مسلسل  میزائل حملوں کی خبر دی ہے۔

اسرائیلی فوج نے بھی تصدیق کی ہے کہ لبنان سے خلیج حیفہ پر 15 راکٹ داغے گئے۔

اس کے علاوہ حزب اللہ نے گذشتہ چند گھنٹوں میں "نوییم" قصبے کے قریب دو اسرائیلی مرکاوا ٹینکوں کو نشانہ بنایا جس سے تمام فوجی ہلاک اور زخمی ہوئے۔

حزب اللہ نے جنوبی لبنان کے قصبے ایتا الشعب کے ارد گرد حملہ آور اسرائیلی قابض فوج کو بھی میزائل حملے سے نشانہ بنایا۔

اس دوران ایک اور کارروائی میں کفرکلا قصبے میں موجود اسرائیلی فوج کو راکٹ سے جب کہ زلفون شہر کو بھاری میزائل حملوں سے نشانہ بنایا ہے۔