حرم حضرت فاطمہ معصومہ سلام اللہ علیہا قم میں شہید نیلفروشان کے پیکر پہنچنے پر والہانہ استقبال کیا گیا۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، حرم حضرت فاطمہ معصومہ سلام اللہ علیہا قم میں شہید نیلفروشان کے پیکر پہنچنے پر والہانہ استقبال کیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق شہید نیلفروشان کے پیکر کی آج مشہد مقدس میں الوداعی تقریب منعقد کی جائے گی اور شہید کے پیکر کو حضرت امام رضا علیہ السلام کے روضہ مبارک کا طواف کرایا جائے گا۔

شہید کو اپنے آبائی شہر اصفہان میں سپرد خاک کیا جائے گا۔