ایران کے مذہبی شہر قم میں حضرت فاطمہ معصومہ (س) کی برسی کے موقع پر عراقی خواتین نے عزاداری برپا کی۔

مہر نیوز کے نامہ نگار کے مطابق عراق کے مختلف شہروں سے آئی ہوئی زائر خواتین نے حضرت فاطمہ معصومہ (س) کی برسی کے موقع پر قم میں جلوس عزا برپا کیا جو شہر کے مقررہ راستوں سے ہوتا ہوا حرم مطہر پر اختتام پذیر ہوا۔