فلسطین کی اسلامی مزاحمتی تحریک حماس نے ایک بیان میں کہا ہے کہ جبالیہ پناہ گزین کیمپ میں صیہونی حکومت کی نسل کشی در اصل مزاحمت کے ہاتھوںن اس کی شکست پر بوکھلاہٹ کا اظہار ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، حماس نے جبالیہ پناہ گزین کیمپ میں صیہونی حکومت کے تازہ ترین جرائم پر رد عمل ظاہر کرتے ہوئے واضح کیا ہے کہ یہ وحشیانہ کارروائی مزاحمت کے ہاتھوں تل ابیب کی شکست کے بعد اس رجیم کی بوکھلاہٹ کا اظہار ہے۔

قابض اسرائیلی رجیم نے کل رات غزہ کے جبالیہ پناہ گزین کیمپ اور مشرق میں التفاح محلے پر بمباری کی جس کے نتیجے میں متعدد خواتین اور بچوں سمیت 25 فلسطینی شہید جب کہ 42 زخمی ہوگئے۔