مہر خبررساں ایجنسی کے مطابق، ایران کی پارلیمنٹ کے اسپیکر محمد باقر قالیباف نے بیروت کے دورے کے بعد سوشل پلیٹ فارم ایکس پر ایک پیغام شائع کرتے ہوئے لکھا کہ جنیوا کے دورے اور پارلیمنٹ کے اسپیکرز کی بین الاقوامی کانفرنس میں شرکت سے قبل بیروت آیا ہوں تاکہ رہبر معظم انقلاب اور ایران کے عوام کا پیغام لبنان کے عوام کو پہنچاوں اور اسی طرح لبنان و فلسطین کے عوام کی مظلومیت اور مزاحمت کا پیغام دنیا تک پہنچاوں۔
اجراء کی تاریخ: 12 اکتوبر 2024 - 16:13
ایران کی پارلیمنٹ کے اسپیکر محمد باقر قالیباف نے کہا کہ میں لبنان کے مزاحمتی عوام تک رہبر معظم انقلاب اور ایران کے عوام کی حمایت کا پیغام پہنچانے کے لیے بیروت آیا ہوں۔