مہر خبررساں ایجنسی نے رائٹرز کے حوالے سے کہا ہے کہ امریکی نیشنل انٹیلی جنس کے ڈائریکٹر نے اعتراف کیا ہے کہ ایران نے تاحال جوہری ہتھیار کے حصول کا کوئی فیصلہ نہیں کیا ہے۔
اس سے پہلے امریکی سی آئی اے کے سربراہ ویلیم برنز نے کہا تھا کہ ایران کی طرف سے ایران کے جوہری ہتھیاروں کے حوالے سے امریکہ کو کوئی ثبوت نہیں ملا۔
نیشنل انٹیلی جنس کے ترجمان نے مزید کہا ہے کہ ایران کے سپریم لیڈر کی جانب سے 2003 میں معطل کیے گئے ایٹمی ہتھیاروں کے پروگرام کو دوبارہ شروع کرنے کے حوالے سے تحقیقات جاری ہیں۔
یاد رہے کہ ایران نے مغربی ممالک کے الزامات کے باوجود متعدد مرتبہ جوہری ہتھیاروں کے حصول کی کوششوں کی نفی کی ہے۔