مہر خبررساں ایجنسی نے النشرہ کے حوالے سے بتایا ہے کہ لبنان کی حزب اللہ نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے صیہونی فوجیوں پر اپنے نئے حملوں سے میڈیا کو آگاہ کیا ہے۔
حزب اللہ کے انفارمیشن آفس کے بیان میں کیا گیا: غزہ میں ثابت قدم فلسطینی قوم اور مزاحمت کی حمایت میں مزاحمتی فورسز نے پیش قدمی کرتے ہوئے ایک اسرائیلی ٹینک کو مار گرایا، جس کے نتیجے میں متعدد صیہونی ہلاک اور زخمی ہوگئے۔
اس کے علاوہ کفر گیلادی میں دشمن کے فوجیوں پر کئی میزائل داغے اور "میان باروچ"، "بیت ہلیل" اور "المراج" کے فوجی ٹھکانوں پر بھی شدید حملے کئے۔ نیز حزب اللہ نے کریات شمعونہ کی صہیونی بستی کو بھی شدید راکٹوں سے نشانہ بنایا۔