مہر خبررساں ایجنسی نے شہاب نیوز کے حوالے سے بتایا ہے کہ حزب اللہ کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل شیخ نعیم قاسم کے خطاب کے ساتھ ہی اسلامی مزاحمتی تنظیم نے مقبوضہ حیفہ پر ایک سو 100 میزائل داغے ہیں جس پر علاقے میں خطرے کا سائرن بج گیا ہے جب کہ اس دوران کیریوٹ اور اس کے آس پاس کے علاقوں میں بھی میزائل گرنے کی آواز سنائی دی۔
دوسری طرف صہیونی میڈیا نےتصدیق کی ہے کہ کریات یم میں ایک عمارت کو براہ راست نشانہ بنایا گیا جب کہ حیفا شہر سے دھواں اٹھنے کی اطلاع دی ہے۔
در این اثناء اسرائیلی ہسپتال ذرائع نے حیفا پر حزب اللہ کے بھاری میزائل حملے کے بعد زخمیوں کی بڑی تعداد کو منتقل کرنے کی اطلاع دی ہے۔
صہیونی آرمی ریڈیو نے بھی تصدیق کی ہے کہ حیفہ پر آج کا حملہ جنگ کے آغاز کے بعد سے اس شہر پر سب سے شدید اور وسیع حملہ تھا۔
صیہونی چینل 12 نے بھی خلیج حیفہ کے علاقوں میں 5 میزائل گرنے کی تصدیق کی ہے۔