مہر خبررساں ایجنسی نے الجزیرہ کے حوالے سے بتایا ہے کہ حماس کے عسکری ونگ القسام بریگیڈ نے ایک بیان میں قابض فوجیوں کے خلاف تباہ کن حملے سے آگاہ کیا ہے۔
القسام کے بیان میں کہا گیا ہے کہ مجاہدین نے ایک صیہونی فوجی کو قریب سے نشانہ بنایا جب کہ اس کی مدد کے لیے آنے والے دیگر صہیونیوں پر الیکٹر بموں سے حملہ کیا جس کے نتیجے میں متعدد صیہونی ہلاک جب کہ دیگر زخمی ہوئے۔
یہ کارروائی غزہ شہر کے شمال مغرب میں الطوام کے علاقے میں کی گئی۔
نیز، القسام بٹالین صیہونی حکومت کے مرکاوا 4 ٹینک کو غزہ کے الحوز محلے میں بم سے نشانہ بنایا۔
علاوہ ازیں القسام نے بیتنا انسٹی ٹیوٹ کے قریب اسرائیلی فوج کے ایک پرسنل کیرئیر کو ایک طاقتور بم سے نشانہ بنایا۔