مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، آسٹریا کے دارالحکومت ویانا میں تعیینات روسی نمائندے میخائل اولیانوف نے مغربی ذرائع ابلاغ کی جانب سے ایران کے ایٹمی دھماکوں کی خبروں پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے مبینہ دھماکوں کی تردید کردی ہے۔
انہوں نے کہا کہ این پی ٹی کا موقف یہ ہے کہ ایران میں گذشتہ دنوں آنے والے زلزلے کی شدت اور لزرش اس سے پہلے ملک میں ریکارڈ کی گئی شدت سے مطابقت رکھتی ہے۔
انہوں نے سوشل میڈیا پر کہا ہے کہ پانچ اکتوبر کو ایران میں حادثہ پیش آنے کے بعد مختلف افواہیں گردش کررہی ہیں جن میں ایٹمی دھماکے کی افواہ بھی شامل ہے۔
روسی سفارت کار نے واضح کیا کہ عالمی ادارے نے اپنی تنصیبات سے موصولہ سگنلز کا تجزیہ کیا اور اس نتیجے پر پہنچا کہ حالیہ زلزلے میں پیدا ہونے والی لہریں سابقہ زلزلوں کی لہروں سے مطابقت رکھتی ہیں۔