ہریانہ اور بھارت کے زیرانتظام جموں و کشمیر میں ریاستی اسمبلی کے انتخابات میں ابتدائی نتائج کے مطابق کانگریس کو برتری حاصل ہے۔

بھارت کے زیر انتظام جموں و کشمیر اور ہریانہ کی ریاستی اسمبلیوں کے انتخابات میں ووٹنگ کا عمل پورا ہونے کے گنتی کے ابتدائی نتائج سامنے آرہے ہیں۔

موصولہ اطلاعات کے مطابق راہول گاندھی کی کانگریس کو دوسری جماعتوں پر برتری حاصل ہے۔ ہریانہ کے انتخابات میں کانگریس کو 52 اور بی جے پی کو 28 سیٹوں پر برتری ہے جبکہ باقی سیٹوں پر دیگر جماعتیں اور آزاد امیدوار آگے ہیں۔ 90 سیٹوں پر مشتمل ریاستی اسمبلی میں وزیراعلی نے اپنی پارٹی کی جیت اور حکومت بنانے کا دعوی کیا ہے۔

دوسری جانب جموں و کشمیر کے ریاستی انتخابات میں پولنگ کا عمل پورا ہونے کے بعد ووٹنگ کی گنتی شروع ہوگئی ہے۔ نیشنل کانفرنس اتحاد، پی ڈی پی اور بی جے پی اہم سیاسی جماعتوں کے طور پر سامنے آئی ہیں۔

ریاستی اسمبلی کے 90 حلقوں میں انتخابی عمل تین مرحلوں میں پورا ہوگیا تھا۔ مبصرین کے مطابق نیشنل کانفرنس اور کانگریس اتحاد کو اسمبلی برتری ملنے کا قوی امکان ہے۔