مہر خبررساں ایجنسی نے ہاریٹز کے حوالے سے بتایا ہے کہ اسرائیلی فوج نے تصدیق کی ہے کہ اس کا ایک فوجی لبنانی سرحد کے ساتھ ایک کارروائی کے دوران مارا گیا ہے۔
اسرائیلی فوج نے اس جھڑپ میں دو فوجیوں کے زخمی ہونے کی بھی تصدیق کی ہے۔
پچھلے ہفتے کے اندر حزب اللہ کے مجاہدین کے ہاتھوں 9 صہیونی فوجی ہلاک ہوئے ہیں۔
مزاحمتی فورسز غاصب صیہونی فوجیوں کو ناکوں چنے چبوا رہی ہیں۔