رہبر معظم انقلاب نے ملک کی فضائیہ کے کمانڈر انچیف کو وعدہ صادق آپرشن کے دوران شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرنے پر تمغہ "نشان فتح" سے نوازا۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،  ایران کی مسلح افواج کے سپریم کمانڈر آیت اللہ خامنہ ای نے ایک تقریب کے دوران، سپاہ پاسداران انقلاب کے ائیر چیف کمانڈر جنرل امیر علی حاجی زادہ کو قومی تمغہ "نشان فتح" عطا کیا۔

انہیں یہ قومی تمغہ "وعدہ صادق" آپریشن کے دوران شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرنے پر عطا کیا گیا ہے۔

ایران کا قومی اعزاز "نشان فتح" سپاہ اسلام کو شاندار جنگی کارروائیوں اور آپریشنز کے فاتحین کی علامت کے طور پر دیا جاتا ہے۔

یہ قومی تمغہ کھجور کے تین پتوں، خرمشہر کی جامع مسجد کے گنبد اور اسلامی جمہوریہ ایران کے پرچم پر مشتمل ہے۔