اسلامی جمہوریہ ایران کے دارالحکومت تہران کے مصلائے امام خمینی میں ولی امر مسلمین حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای کی امامت میں ملک کی تاریخ کی شاندار نماز جمعہ قائم ہوئی۔
رہبر معظم انقلاب کا اسرائیل شکن خطاب سننے کے لئے نمازیوں کا ٹھاٹھیں مارتا سمندر تہران میں امڈ آیا تھا۔
آج کا یہ عظیم الشان اجتماع ایران کی تاریخ کا بے مثال اجتماع تھا جہاں عالمی استکبار اور اس کے لے پالک اسرائیل کے خلاف مزاحمتی محور کے دندان شکن جواب کو سراہتے ہوئے غاصب رجیم کی نابودی کی نوید سنائی گئی اور لبنان و فلسطین کے دلاوران مزاحمت اور شہدائے مقاومت کو خصوصی طور پر خراج تحسین پیش کیا گیا۔
زیر نظر تصاویر میں اس عظیم اجتماع کے فضائی مناظر قابل رشک ہیں۔