مہر خبررساں ایجنسی کے مطابق، صیہونی رجیم نے "صحافہ 24" ویب سائٹ کے حوالے سے بدھ کے روز تصدیق کی ہے کہ اس کی فضائیہ کو شدید نقصان پہنچا ہے۔ یہ ایران کی طرف سے بڑے پیمانے پر کیے جانے والے حملے کے بعد ہوا ہے، جس میں بنیادی طور پر صیہونی فضائی اڈوں کو نشانہ بنایا گیا۔
عبرانی میڈیا نے فوجی حکام کے حوالے سے بتایا کہ فضائیہ کو شدید نقصان پہنچا ہے لیکن انہوں نے دانستہ طور پر نقصان کو معمولی قرار دینے کی کوشش کی ہے۔
ایران نے آگاہ کیا تھا کہ اس نے تل ابیب کے شمال میں صیہونی رجیم کے 3 فوجی اڈوں اور موساد کے ایک سکیورٹی ہیڈ کوارٹر کو نشانہ بنایا۔
ایرانی حملے کے وقت جاری ہونے والی ویڈیوز میں بین گورین ہوائی اڈے کے کچھ حصوں پر میزائل گرتے ہوئے دکھایا گیا ہے، جس میں ایک فوجی حصہ بھی شامل ہے۔ نیز یہ حملے تل ابیب اور مقبوضہ علاقوں کے مشرقی اور مغربی شہروں کے دیگر ٹھکانوں تک پہنچ چکے ہیں۔
حالیہ چند گھنٹوں میں غزہ اور لبنان پر صیہونی حکومت کے فضائی حملوں کی شدت میں غیر معمولی کمی آئی ہے جو اس رجیم کے طیاروں کو پرواز کرنے میں دشواری کی نشاندہی کرتی ہے۔
حملوں میں یہ کمی خاص طور پر لبنانی محاذ پر ایک ایسے نازک وقت میں آئی ہے جب صیہونی حکومت نے اعلان کر رکھا ہے کہ اس نے زمینی حملے شروع کر دئے ہیں۔
واضح رہے کہ صیہونی فضائیہ کو اس رجیم کی فوجی برتری کے اہم عنصر کے طور پر جانا جاتا ہے اور اس نظام کے ایک حصے کو مفلوج کرنے سے صیہونی حکومت کے فضائی حملوں کی صلاحیت میں شدید کمی واقع ہو جائے گی۔