لبنان کی حزب اللہ نے ایک بیان میں صیہونی حکومت کے حالیہ حملوں کے دوران حزب اللہ کے جنوبی محاذ کے سینئر کمانڈر "علی کرکی" کی شہادت کی تصدیق کی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے المنار کے حوالے سے خبر دی ہے کہ لبنان کی حزب اللہ نے صیہونی حکومت کے حالیہ حملوں کے دوران حزب اللہ کے جنوبی لبنانی محاذ کے کمانڈر "علی کرکی" کی شہادت کی تصدیق کر دی ہے۔

حزب اللہ کا بیان حسب ذیل ہے:

بسم الله الرحمن الرحیم

مِنَ المُؤْمِنِینَ رِجَالٌ صَدَقُوا مَا عَاهَدُوا اللهَ عَلَیْهِ فَمِنْهُمْ مَنْ قَضَی نَحْبَهُ وَمِنْهُمْ مَنْ یَنْتَظِرُ وَمَا بَدَّلُوا تَبْدِیلًا
صدق الله العلی العظیم

  اسلامی مزاحمت کو عظیم کمانڈر حاج علی کرکی حاج ابوالفضل کی شہید سید حسن نصر اللہ کے ہمراہ حارہ حریک کے علاقے پر صیہونی حکومت کے حالیہ حملے میں شہادت پر فخر ہے۔

حاج ابوالفضل نے 1982 میں صیہونی حکومت کے حملے کے بعد سے جنوبی لبنان میں اسلامی مزاحمتی مجاہدین کی کمان سنبھالی تھی۔ انہوں نے صہیونی دشمن کے خلاف تمام معرکوں میں تاریخی جرات و بہادری کا کردار ادا کیا جس کی وجہ سے سنہ 2000 میں جنوبی لبنان کو صیہونی قبضے سے آزاد کرایا گیا۔
ہم اس عظیم کمانڈر کی شہادت پر امام زمانہ فرجہ الشریف، رہبر معظم امام خامنہ ای اور تمام مجاہدین اور شہداء کے اہل خانہ کی خدمت میں تعزیت پیش کرتے ہیں۔