مہر خبررساں ایجنسی نے النشرہ کے حوالے سے بتایا ہے کہ اسرائیلی لڑاکا طیاروں نے بیروت کے نواحی علاقوں پر متعدد بار بمباری کی ہے اور جبل بلاط اور المحمودیہ کو بھی نشانہ بنایا ہے، اسی دوران لبنانی مزاحمتی فورسز نے مقبوضہ علاقوں پر نئے حملے شروع کردیئے۔
لبنان کی حزب اللہ نے ایک بیان میں کہا ہے کہ غزہ کی ثابت قدم فلسطینی قوم اور مزاحمت کی حمایت اور لبنان اور اس کے عوام کے دفاع میں غاصب رجیم کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا ہے۔
لبنانی مزاحمت نے مقبوضہ فلسطین کے شمال میں نہاریہ پر میزائل داغے۔