صیہونی آرمی جنرل نے اعتراف کیا کہ اسرائیلی رجیم لبنان کی حزب اللہ اور فلسطین کی اسلامی مزاحمتی تحریک حماس کو تباہ نہیں کر سکتی۔

مہر خبررساں ایجنسی نے المیادین نیوز چینل کے حوالے سے خبر دی ہے کہ صیہونی آرمی جنرل "اسحاق برک" نے ایک بیان میں اعتراف کیا ہے کہ لبنان کی حزب اللہ اور فلسطین کی حماس ختم نہیں ہوں گی۔

برک نے کہا کہ اگر ہم تمام لبنان کو زمین بوس کر دیں اور اسے غزہ کی پٹی کی طرح ملبے میں تبدیل کر دیں تب بھی حزب اللہ، اسرائیل پر اپنے میزائلوں اور ڈرونز سے حملے جاری رکھے گی۔

انہوں نے واضح کیا کہ جس طرح آج حماس غزہ میں کھڑی ہے اسی طرح حزب اللہ بھی میدان کھڑی رہے گی۔

اسحاق برک نے مزید کہا کہ ایک سال سے جاری جنگ کا افسوسناک نتیجہ اسرائیل کے معاشی بحران اور سماجی انحطاط کی شکل میں سامنے آیا ہے لیکن ہٹ دھرم نیتن یاہو، گیلنٹ اور ہالیوی اسے ختم کرنا نہیں چاہتے۔