مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایرانی صدر مسعود پزشکیان ایشین کوآپریشن ڈائیلاگ فورم کے رکن ممالک کے سربراہی اجلاس میں شرکت کے لیے قطر جائیں گے۔ یہ اجلاس 27 اور 28 ستمبر کو قطر کے دارالحکومت دوحہ میں ہوگا۔
اے سی ڈی فورم 35 ایشیائی ممالک پر مشتمل ہے، جو 20 سال سے زائد عرصے سے انٹرا ایشین ڈائیلاگ کو فروغ دے رہا ہے جس کا مقصد اقتصادی اور ثقافتی شعبوں میں تعاون کے مختلف منصوبوں اور پروگراموں پر عملدرآمد کرنا ہے۔
یہ بات قابل ذکر ہے کہ اکتوبر 2023 سے اس فورم کی صدارت اسلامی جمہوریہ ایران کے پاس ہے۔