مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، رہبر معظم انقلاب حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے ہفتہ دفاع مقدس اور "یوم شہداء" کے موقع پر اپنے ایک پیغام میں شہداء کی یاد منانے کو قومی حرکت اور انقلاب کے راستے میں انحراف سے بچاو کی ضمانت قرار دیا۔
اس پیغام کا متن پورے ملک میں شہداء کی قبروں کی غبار روئی اور عطر فشانی کی تقریب کے موقع پر حجت الاسلام موسوی مقدم کی جانب سے پڑھا گیا۔
بسماللهالرّحمنالرّحیم
"ہفتہ دفاع مقدس" ملک کی فضاؤں کو شہداء کی یاد سے منور کرنے کا بہترین موقع ہے۔
یہ تقریب ایرانی قوم کی اجتماعی حرکت اور راہ انقلاب سے انحراف کی ضامن ہے جس کی قدر کرنی چاہیے۔
زندگی کی غفلتیں اور روزمرہ کےمعمولات ہمیشہ حیات انسانی کا حصہ ہیں۔ یہ خیال رکھنا چاہئے کہ کہیں یہ طبیعی عارضے ہمیں اس پاکیزہ اور نورانی منبع سے دور نہ کریں۔
خدائے دانا و توانا کے لطف و احسان کی امید کے ساتھ
سید علی خامنہ ای 2024/9/26ء