اس پروگرام میں بچوں کی شرکت ایک انتہائی روشن مستقبل کی نوید سناتی ہے، ایسا مستقبل جہاں پیغمبر اکرم (ص) کا عشق تمام انسانوں کے لئے چراغ راہ بن سکتا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، پیغمبر اکرم ﷺ کی ولادت باسعادت اور ہفتہ وحدت کی مناسبت سے منعقد ہونے والے سلسلہ وار پروگرام "علی حب النبیﷺ" کا آغاز شہر مقدس مشہد میں حرم امام رضا علیہ السلام میں عظیم الشان قرآنی اجتماع کے ذریعے ہوا۔

یہ سلسلہ وار پروگرام جو "علی حب النبی، ندعم فلسطین" کے نعرے کےساتھ شروع ہوا تھا مشہد سے آمل پہنچا اور اسکے بعد غزہ میں آوارہ وطن فلسطینیوں کے کیمپ میں بچوں اور بڑوں کی موجودگی میں منعقد کیا گیا تاکہ مسئلہ فلسطین پر وہاں کے مظلوم عوام کی حمایت میں دنیا بھر کے مسلمانوں کے درمیان وحدت کی جانب ایک بڑا قدم اٹھایا جاسکے۔

یہ سلسلہ وار جشن اور قرآنی محفلیں ایرانی ٹیلیویژن کے شہرہ آفاق قرآنی پروگرام "محفل" کی ٹیم کی جانب سے منعقد کئے گئے۔ 

اس دفعہ شہر کربلا کی نوبت تھی کہ وہ اس پروگرام کا میزبان بنے۔

اس پروگرام میں جو ہفتے اور اتوار کو بین الحرمین میں منعقد ہوا، ماحول سازی کے ساتھ ساتھ بچے کہ جو اس پروگرام کے اصلی مہمان تھے انتہائی ناقابل بیان جوش و جذبے کے ساتھ اس پروگرام کے اصلی نعرے "علی حب النبی" کی عبارت میں رنگ بھرتے نظر آئے۔

اس دو روزہ پروگرام میں 5000 سے زیادہ ڈرائنگ پروگرام کے منتظمین کو موصول ہوئیں۔ اسی طرح عراق کی سب سے پینٹنگ کو بنانے میں 1000 بچوں اور نوجوانوں نے حصہ لیا

اس طرح کے پروگرام نہ صرف وحدت اور ہم دلی کے پیغام کے حامل ہوتے ہیں بلکہ ان کے ذریعے انسان اسلامی اقدار اور سیرت النبی ﷺ سے عشق کرنے لگتا ہے اور انکا احترام اور انسیت اسکے دل میں پیدا ہوجاتی ہے۔ 

کربلا اس بار عشق اور ایثار کے مثالی نمونے کے عنوان سے بچوں کے خوبصورت اور خلاقیت سے بھرپور رنگوں کے سبب مسلمانوں کی اس باہمی تحریک کا سبب بنا جس کے ذریعے پورے عالم اسلام میں محبت اور وحدت کی ترویج کی گئی۔ 

اس پروگرام میں بچوں کی شرکت ایک انتہائی روشن مستقبل کی نوید سناتی ہے، ایسا مستقبل جہاں پیغمبر اکرم (ص) کا عشق تمام انسانوں کے لئے چراغ راہ بن سکتا ہے۔