اسلامی جمہوریہ ایران کی کسٹم ایڈمنسٹریشن کے صدر نے کہا کہ رواں سال کی پہلی ششماہی میں 15 پڑوسی ممالک کے ساتھ ملک کی نان آئل تجارت 32.6 بلین ڈالر تک پہنچ گئی۔

مہر نیوز کے مطابق، اسلامی جمہوریہ ایران کی کسٹم ایڈمنسٹریشن کے صدر محمد رضوانی فر نے بتایا کہ 21 مارچ سے 22 ستمبر 2024 تک ایران اور 15 پڑوسی ریاستوں کے درمیان تجارتی تبادلے کا حجم 50 ملین ٹن رہا، جس کی مالیت 32.6 بلین ڈالر ہے، جو کہ گزشتہ سال اسی مدت کی نسبت وزن اور قدر میں بالترتیب 5 اور 15 فیصد اضافے کو ظاہر کرتی ہے۔ 

انہوں نے مزید کہا کہ اس عرصے میں ایران نے 39 ملین ٹن نان پیٹرولیم اشیاء برآمد کیں جن کی مالیت 15.6 بلین ڈالر ہے۔

نائب وزیر خزانہ نے مزید کہا کہ ایران نے 15 پڑوسی ریاستوں سے ملک میں 11 ملین ٹن درآمد کیے، جن کی مالیت 17 بلین ڈالر ہے۔

انہوں نے مزید کہا: ایران کی جانب سے 21 مارچ سے 22 ستمبر 2024 کے درمیان 15 ہمسایہ ریاستوں کو نان آئل اشیاء کی برآمدات میں گزشتہ سال کی نسبت 12 فیصد جب کہ درآمدات میں 18 فیصد اضافہ ہوا ہے۔