مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی میڈیا کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستانی وزیراعظم نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر پاکستان کی عوام اور حکومت کی جانب سے ایران کی عوام اور حکومت کے لئے ہمدردی اور یکجہتی کا پیغام دیا۔
وزیراعظم نے جاں بحق افراد کی بلندی درجات کی دعاء اور ان کے اہل خانہ سے اظہار تعزیت کیا۔انہوں نے حادثے میں زخمی ہونے والوں کی جلد صحت یابی کی دعاء بھی کی۔
وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا کہ دکھ کی اس گھڑی میں ایران کی حکومت اور عوام کے ساتھ کھڑے ہیں۔