مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایران میں سعودی عرب کے سفیر عبداللہ بن سعود العنزی نے سعودی سفارت خانے کے ایک وفد کے ہمراہ قم میں حضرت معصومہ سلام اللہ علیہا کے روضہ مبارک پر حاضری دی اور حرم کے مختلف حصوں کا دورہ کیا۔
سعودی سفیر کے اس دورے کے ایجنڈے میں حضرت معصومہؑ کی شخصیت، حرم مقدس کی عمارت اور اس کے فن تعمیر اور تاریخ سے آگاہی حاصل کرنا شامل تھا۔