انسانی حقوق کی عالمی تنظیم نے انسانی حقوق کی تنظیموں اور ذرائع ابلاغ کے اداروں کے خلاف کاروائی پر مودی حکومت کو تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے عالمی میڈیا کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ انسانی حقوق کی عالمی تنظیم ایمنسٹی انٹرنیشنل نے بھارت میں برسراقتدار نریندر مودی کی حکومت پر ملک میں انسانی حقوق کے اداروں اور عملے کے خلاف کاروائی پر شدید تنقید کی ہے۔

عالمی ادارے نے کہا ہے کہ بھارت میں طویل عرصے سے این جی اوز اور انسانی حقوق کے کارکنوں کو ہندو قوم پرستوں کی جانب سے امتیازی سلوک کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔

بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ گذشتہ کئی سالوں سے بھارتی ہندو انتہاپسند حکومت نے بے بنیاد الزامات تحت این جی اوز کے لائسنس منسوخ کیے ہیں۔

ادارے نے مودی حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ سول سوسائٹی اور غیر سرکاری تنظیموں کے خلاف منی لانڈرنگ کے الزامات کے تحت کاروائی کا سلسلہ بند کرے۔