ہفتہ وحدت اسلامی کے موقع پر ایرانی خاندان تہران کے مصلائے امام خمینی رح میں پیغمبر اکرم حضرت محمد (ص) اور امام جعفر صادق (ع) کے یوم ولادت کی مناسبت سے جشن منا رہے ہیں۔

پیغمبر اکرم حضرت محمد (ص) اور امام جعفر صادق (ع) کے یوم ولادت کے موقع پر ایران بھر میں ہفتہ وحدت کو نہایت عقیدت و احترام سے منایا جا رہا ہے۔

اس موقع پر تہران میں ایرانی خاندانوں نے مصلائے امام خمینی رح میں بھرپور شرکت کے ذریعے عملی طور پر ہفتہ وحدت کی ضرورت کو اجاگر کیا اور پرجوش انداز میں عید میلاد صادقین منائی۔