مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، اسلامی جمہوریہ ایران کے دارالحکومت تہران میں مسئلہ فلسطین کی محوریت سے منعقدہ 38 ویں بین الاقوامی وحدت اسلامی کانفرنس میں 2500 ملکی اور غیر ملکی مہمان، دانشور، علمائے کرام اور اہم شخصیات شریک ہیں۔
یہ کانفرنس اب سے تھوڑی دیر قبل شروع ہوئی اور چند روز تک جاری رہے گی۔
اس بین الاقوامی کانفرنس میں اتحاد و وحدت، تہذیب و ثقافت،عالمی اور علاقائی مسائل، مسلمانوں کو درپیش مسائل و مشکلات اور عالم اسلام کے خلاف ہونے والی سازشوں مسئلہ خصوصاً فلسطین پر سیر حاصل گفتگو کی جائے گی۔
اس کانفرنس میں شریک مہمان رہبر انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای سے بھی ملاقات کریں گے۔