میڈیا ذرائع نے لبنان میں ایک بار پھر مواصلاتی آلات کے دھماکے کی اطلاع دی ہے۔

مہر نیوز ایجنسی نے شہاب نیوز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ میڈیا ذرائع نے لبنان میں ایک بار پھر مواصلاتی آلات کے دھماکے کی اطلاع دی ہے۔

بیروت کے جنوبی مضافات میں بھی کئی دھماکوں کی آوازیں سنی گئیں۔

میڈیا ذرائع نے لبنان میں مواصلاتی آلات کے دھماکے کی اطلاع دیتے ہوئے کہا ہے کہ یہ ڈیوائسز وہ پیجرز نہیں ہیں جو گزشتہ روز پھٹے تھے۔  

ذرائع نے بیروت، بقاع و نبطیہ سمیت لبنان کے مختلف حصوں میں وائرلیس مواصلاتی آلات کے دھماکے کی اطلاع دی ہے۔

لبنان میں نئے دھماکوں میں 3 افراد شہید، 20 سے زائد زخمی

میڈیا ذرائع کے مطابق لبنان میں ہونے والے نئے دھماکوں میں 3 افراد شہید اور 20 سے زائد زخمی ہوگئے۔

میڈیا ذرائع نے لبنان میں دھماکہ خیز مواد کے دوبارہ دھماکے میں شہید اور زخمی ہونے والوں کے اعداد و شمار کی اطلاع دی۔

لبنان کی سرکاری خبر رساں ایجنسی نے اطلاع دی ہے کہ سحمر براشیا اور مغربی البقاع قصبے میں مواصلاتی آلات کے دھماکے میں تین افراد شہید ہو گئے۔