امریکی صدارتی امیدوار ٹرمپ نے کہا ہے کہ دنیا تیسری عالمی جنگ کی جانب بڑھ رہی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے الجزیرہ کے حوالے سے کہا ہے کہ امریکی صدارتی انتخابات کے دن نزدیک آنے کے ساتھ صدارتی امیدوار ووٹرز اور عالمی برادری کی توجہ اپنی جانب مبذول کرانے کے لئے مختلف حربے استعمال کررہے ہیں۔

اس سلسلے میں سابق صدر اور موجودہ صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ دنیا تیسری عالمی جنگ کی جانب تیزی سے بڑھ رہی ہے۔

یاد رہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ پر صدارتی انتخابات کے جلسے کے دوران قاتلانہ حملہ ہوا ہے۔ گذشتہ دنوں ایک مشکوک شخص کو ٹرمپ پر حملے کی تیاری کے الزام میں گرفتار کیا گیا تھا۔