امریکی مظاہرین جنگ زدہ غزہ میں فلسطینی عوام کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لئے لاس اینجلس میں ایمی ایوارڈز کے باہر جمع ہیں۔

مہر نیوز کے مطابق، امریکی میڈیا نے رپورٹ دی ہے کہ 76ویں پرائم ٹائم ایمیز کی تقریب شروع ہونے سے قبل فلسطین کے حامی درجنوں مظاہرین لاس اینجلس کی سڑکوں پر نکل آئے۔

  روایتی فلسطینی شال (چفیہ) پہنے ہوئےمظاہرین نے فلسطینیوں کی حمایت میں نعرے لگائے اور "بچوں کے قتل کا کوئی جواز نہیں" کے پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے۔

یہ پہلا موقع نہیں ہے کہ امریکہ میں فلسطینیوں کے خلاف اسرائیلی مظالم کی مذمت میں فلسطینیوں کے حامی مظاہرین نے ایوارڈ شو کے موقع پر احتجاج کیا ہو۔ پچھلے سال اکیڈمی ایوارڈز، جسے عام طور پر آسکر کے نام سے جانا جاتا ہے، میں اس وقت تاخیر ہوئی جب مظاہرین سن سیٹ بلیوارڈ پر اسرائیل کی غزہ پر جارحیت کے خلاف احتجاج کرنے لگے۔

اس کے علاوہ، چند ہفتے قبل ٹورنٹو انٹرنیشنل فلم فیسٹیول (TIFF) میں بھی فلسطین کے حامی مظاہرین کے نعرے گونجتے رہے۔