لبنان کی حزب اللہ کے مقبوضہ علاقوں پر ڈرون اور میزائل حملوں میں مسلسل اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے النشرہ نیوز چینل کے حوالے سے بتایا ہے کہ لبنان کی حزب اللہ کے مقبوضہ علاقوں پر نئے حملوں کا سلسلہ جاری ہے۔ 

حزب اللہ کے محکمہ اطلاعات کے بیان میں کہا گیا کہ غزہ کی ثابت قدم فلسطینی قوم اور مزاحمت کی حمایت میں گذشتہ رات بیکا کے علاقے پر اسرائیلی دشمن کے حملے کے جواب میں آج کئی خودکش ڈرونز کے ذریعے یردن میں گولان آرمی کے کمانڈ ہیڈ کوارٹر پر فضائی حملہ کیا۔

 اسلامی مزاحمت  نے مقبوضہ علاقوں کے شمال میں کفر شوبا کی پہاڑیوں میں واقع "السماقہ" فوجی ٹھکانے کو میزائل سے نشانہ بنایا جب کہ "رامیا" میں دشمن کی انٹیلی جنس تنصیبات کو گائیڈڈ میزائل سے تباہ کر دیا۔

اس کے علاوہ  "الزاعورۃ" کے علاقے میں صہیونی دشمن کے توپ خانے کو راکٹ  سے نشانہ بنایا۔ 

لبنان کی حزب اللہ پہلے ہی مقبوضہ علاقوں کے شمال میں صہیونی فوج کے ٹھکانوں کے خلاف 4 کارروائیاں کر چکی ہے۔ آج کی 5 نئی کارروائیوں سمیت صیہونی رجیم کے خلاف لبنانی حزب اللہ کی کارروائیوں کی تعداد ایک ہی دن میں 9 تک پہنچ گئی ہے۔