صہیونی میڈیا نے انکشاف کیا کہ اس رجیم کی ملٹری انٹیلی جنس کے سربراہ مقبوضہ علاقوں پر یمن کے میزائل حملے کے وقت سو رہے تھے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے المیادین کے حوالے سے بتایا ہے کہ عبرانی میڈیا نے اعتراف کیا کہ آج صبح یمنی میزائل حملے نے صہیونی فوج کو خوف ناک سرپرائز دیا۔

رپورٹ کے مطابق تل ابیب کی فضائیہ حملے کو روکنے میں ناکام رہی۔

صہیونی میڈیا نے انکشاف کیا: تل ابیب رجیم کی ملٹری انٹیلی جنس سروس "امان"  کے نئے سربراہ اس وقت سو رہے تھے جب یمنی میزائل تل ابیب کے قریب اپنے ہدف پر گرا۔

صیہونی ذرائع نے کہا کہ اسرائیلی فوج کے ترجمان بھی ناقابل اعتبار ہیں اور اب اپنی باتوں سے کسی کو قائل نہیں کر سکتے۔

صہیونی فوج کی یمن کے بیلسٹک میزائل حملے کو روکنے میں ناکامی سے مقبوضہ علاقوں کے آبادکاروں میں بے چینی اور خوف ہراس کی لہر دوڑ گئی ہے۔