مہر خبررساں ایجنسی کے نامہ نگار کے مطابق، ایرانی صدر ڈاکٹر مسعود پزشکیان کی سربراہی میں ریاست کے تینوں اہم اور اعلی اداروں کے سربراہان کا اہم اجلاس منعقد ہوا۔
اجلاس میں ملکی معیشت اور دفاع سمیت مختلف اہم مسائل پر غور کیا گیا۔
یاد رہے کہ صدر پزشکیان عراقی وزیراعظم کی خصوصی دعوت پر اپنے پہلے غیرملکی دورے کے سلسلے میں گذشتہ دنوں عراق کے تین روزہ دورے پر چلے گئے تھے۔ صدر پزشکیان نے عراقی وزیراعظم اور صدر سمیت اہم رہنماوں سے گفتگو کی تھی۔
صدر پزشکیان نے عراقی کردستان کے شہروں اربیل اور سلیمانیہ کا بھی دورہ کیا تھا۔