مہر خبررساں ایجنسی کے مطابق، ایرانی وزیر خارجہ سید عباس عراقچی نے اپنے سوشل میڈیا پیج پر صدر مسعود پزشکیان کے حالیہ دورہ عراق کا حوالہ دیتے ہوئے لکھا کہ مجھے ڈاکٹر پزشکیان کے ساتھ عراق کے ایک کامیاب دورے پر خوشی ہوئی، صدر کی حیرت انگیز عوامی سفارت کاری سے دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کے نئے افق کھلے ہیں۔
انہوں نے مزید لکھا کہ تین دنوں میں چھے عراقی شہروں کا دورہ، صدر کی بصرہ اور کردستان ریجن میں پہلی بار موجودگی اور 14 اعلی مفاہمت کی یادداشتوں پر دستخط وغیرہ اس دورے کی نمایاں خصوصیات ہیں۔