ایرانی صدر نے کہا کہ نجف میں عہد کیا کہ امام علیؑ کے راستے پر چلوں گا، مسلم ممالک کے درمیان اقتصادی تعاون ضروری ہے۔

مہر خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے عراق کے دورے کے بعد کہا کہ ہم مسلمان یورپی ممالک کی طرح سفر اور تجارت کے لیے سرحدی آسانیاں کیوں پیدا نہیں کر سکتے؟ ہمیں افغانستان اور پاکستان سے ایران، کربلا، مکہ اور دیگر اسلامی ممالک کے سفر کے لئے لنک ٹریک بنانا چاہیے۔

ڈاکٹر پزشکیان نے کہا کہ اگر ہم ایسا رابطہ قائم کر لیں تو ہماری معیشت ترقی کرے گی اور اسلامی معاشرے ایک دوسرے کے تجربات اور جدتوں سے مستفید ہوں گے۔

انہوں نے کہا کہ ہم نے مولائے متقیان علی ع  کے روضہ مبارک کی زیارت کے دوران ان کے راستے اور مشن کو جاری رکھنے کا عہد کیا؛ صرف زیارت کے لیے نہیں بلکہ ان ہدایات پر اگر ہم مسلمان  عمل کریں تو ہم عدل و انصاف قائم کر سکتے ہیں اور معاشرے سے امتیازی برتاو اور بدعنوانی کا خاتمہ ہو جائے گا۔