مہر خبررساں ایجنسی کے مطابق، ایرانی وزیر دفاع امیر عزیز ناصر زادہ نے دہشت گرد گروہ کے حملے میں میرجاویہ بارڈر فورس کے اہلکاروں کی شہادت کے بعد لکھا ہے کہ پولیس فورس کے غیرت مند اور بہادر جوانوں کی مظلومانہ شہادت نے میرجاوہ کے سرحدی علاقے میں ایک بار پھر ہلچل مچا دی ہے اور ایران کے سپوتوں کو غمزدہ کر دیا ہے۔
انہوں نے تاکید کرتے ہوئے کہا کہ اس بار استکباری اور عالمی صہیونی مجرم نے بزدل تکفیری گروہوں اور شرپسند اور خودغرض دہشت گرد عناصر کے ذریعے ملک کے سرحدی محافظوں کو نشانہ بنا کر ایران کی صابر قوم کو سوگوار بنا دیا۔
ایرانی وزیر دفاع نے پولیس فورس کے ان جوانوں کی شہادت پر معظم انقلاب اور شہداء کے غمزدہ خاندانوں سے تعزیت و ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران کے خلاف دہشت گردانہ کاروائیوں کے مرتکب عناصر کے ساتھ سختی سے نمٹا جائے گا۔
مہر نیوز کے مطابق، کل رات ایران کے صوبہ سیستان و بلوچستان میں میرجاوہ بارڈر مینجمنٹ فورس کی گاڑی پر دہشت گردانہ حملے کے نتیجے میں لیفٹیننٹ محمد امین ناروئی، سپاہی پارسا سوزنی اور امیر ابراہیم زادہ شہید جب کہ ایک شہری زخمی ہوا۔