مہر خبررساں ایجنسی نے الجزیرہ کے حوالے سے بتایا ہے کہ مصری صدر عبدالفتاح السیسی نے غزہ پر سخت موقف اختیار کرتے ہوئے کہا کہ فلسطینیوں کو بھوکا رکھنے کے لیے خوراک کو بطور ہتھیار استعمال کرنا بہت ہی خطرناک اقدام ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہم امریکہ اور قطر کے ساتھ مل کر ایک معاہدے تک پہنچنے کے لیے کام کر رہے ہیں جس سے غزہ میں امن قائم ہو اور فلسطینی عوام کے مصائب کا خاتمہ ہو۔
السیسی نے زور دے کر کہا کہ فلسطینیوں کے خلاف بھوک کو بطور ہتھیار استعمال کرنا انتہائی خطرناک اور انسانی حقوق کی صریح خلاف ورزی ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ یورپ کو غزہ میں جنگ بندی کے لیے فریقین کی حوصلہ افزائی کے لیے نمایاں کردار ادا کرنا چاہیے۔