مہر خبررساں ایجنسی کے مطابق، ایرانی نیشنل سیکورٹی کونسل کے سیکریٹری جنرل علی اکبر احمدیان روس کے شہر سینٹ پیٹرزبرگ روانہ ہوگئے ہیں جہاں وہ برکس اجلاس میں شرکت کریں گے۔
روسی ہم منصب کی دعوت پر احمدیان آج علی الصبح تہران سے روس روانہ ہوگئے جہاں وہ ایران کی نمائندگی کریں گے۔
اجلاس میں برکس کے رکن ممالک برازیل، روس، چین، جنوبی افریقہ، بھارت، ایران، عرب امارات، ایتھوپیا اور سعودی عرب کے نمائندے شریک ہوں گے۔
علی اکبر احمدیان اجلاس کے دوران اعلی روسی اہلکاروں سے ملاقات کرکے باہمی تعلقات اور علاقائی و عالمی مسائل پر تبادلہ خیال کریں گے۔