مہر نیوز کے مطابق اتوار کو صیہونیت مخالف آپریشن میں، اردن کے ایک ٹرک ڈرائیور نے اردن کو مقبوضہ مغربی کنارے سے ملانے والے ایلنبی بارڈر کراسنگ پل پر تین صیہونیوں کو ہلاک کر دیا۔
یہ اقدام غزہ کی پٹی میں اسرائیلی بربریت اور نسل کشی کے شکار فلسطینیوں کی حمایت میں کیا گیا۔
اردنی وزارت داخلہ نے اس شوٹر کی شناخت 39 سالہ ماہر زیاب حسین الجازی کے نام سے کی ہے جسے کنگ حسین پل پر آپریشن کے فوراً بعد اسرائیلی فوجیوں نے گولی مار کر شہید کر دیا،
اتوار کو دیر گئے، دارالحکومت عمان میں سینکڑوں اردنی باشندوں نے الجزی کی حمایت میں مارچ کیا اور قابض رجیم کے خلاف ان کے "بہادرانہ" اقدام کی تعریف کرتے ہوئے کہا: ماہر، "ہم آپ کو سلام پیش کرتے ہیں،" مظاہرین نے نعرے لگائے۔ "تم نے اسرائیل میں زلزلہ برپا کر دیا۔
یہ حملہ، اکتوبر میں غزہ پر اسرائیل کی بربریت کے بعد اردن کے ساتھ سرحد پر اپنی نوعیت کا پہلا حملہ ہے جو اسرائیل کے زیر کنٹرول تجارتی کارگو ایریا میں ہوا جہاں اردنی ٹرک مقبوضہ مغربی کنارے میں داخل ہونے والے سامان کو اتار رہے ہیں۔
رپورٹ کے مطابق اخوان المسلمین کہ جسے اردن میں کام کرنے کی اجازت ہے، نے اس مظاہرے کا اہتمام کیا۔ مظاہرین نے فلسطینی مزاحمتی تحریک حماس کی حمایت میں نعرے بھی لگائے جس نے 7 اکتوبر کو اسرائیلی رجیم کے خلاف آپریشن طوفان الاقصیٰ انجام دیا۔
دوسری طرف فلسطینی وزارت صحت کا کہنا ہے کہ گزشتہ سال اکتوبر کے اوائل سے غزہ پر اسرائیلی حملے میں شہید ہونے والے فلسطینیوں کی تعداد اب 41,000 کے قریب ہے، جن میں زیادہ تر خواتین اور بچے ہیں۔